حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی رح نے عالم اسلام کے اتحاد وحدت کے لیے پوری زندگی جد و جہد کی جس کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔
عالم السلام کو امت واحدہ جیسا شعور دیا یہ بات شیعہ علماء کونسل کے رہنما اور ممتاز مذھبی اسکالر علامہ اشفاق وحیدی نے امام حمینی رح کی 31 برسی کے موقع پر منعقدہ کانفرس پر خطاب کرتے ھوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں امام خمینی کی شخصیت کسی ایک مکتب میں نہی پہچانی جاتی بلکہ تمام مکاتب میں ایک عالمی مدبرانہ لیڈر کے حثیت سے پہچانا جاتی ہے اور آج ان کے بتائے ھوئے سنہری اصول پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی جیسا انقلاب لا کر رہتی دنیا تک پیغام دیا کہ سپر پاور اگر ھے تو صرف اور صرف اللہ تعالی کی ذات مقدس ہے
اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ جو حکمران حکومت کی کامیابی عوام کی خدمت بیروزگاری اور دھشت گردی کا خاتمہ چاہتے ھیں انہیں امام خمینی جسے اصول اور اللہ تعالی کی ذات اقدس کو سپر طاقت ماننا ھو گا دوسروں کے دروازے پر جانے کی پالیسی کو ترک کرنا ھو گا۔
News ID: 360850
3 جون 2020 - 15:44
- پرنٹ
حوزہ/ امام خمینی رح نے عالم اسلام کے اتحاد وحدت کے لیے پوری زندگی جد و جہد کی جس کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔