۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
وحیدی

حوزہ/ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر مختلف ناموں سے ملک پاکستان جیسے ملک میں عوام کو لڑانے اور فرقہ واریت کو حوا دیتے رہے جس کی وجہ سے ملک  روز بروز  معاشی بحران کا شکار رہا اور عوام میں بے روزگاری مہنگائی بڑھتی رہی ریاست کی ذمہ داری ھے ایسے عناصر کا تعاقب کر کے ان قوتوں کا خاتمہ کرے.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کوئی مسلمان فرقہ واریت اور دھشت گردی پر ایمان نہی رکھتا جو ایسا کرتے ھیں انہوں مسلمان نہی کہا جاتا  مسلمان وہ ھے جس کی زبان اور ہاتھ سے  انسانیت محفوظ رہے  جن ممالک میں فرقہ واریت اور دھشت گردی ھوئی ھے وہ ممالک غیر مستحکم ھوتے ھوئے نظر آئے یہ بات شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر مختلف ناموں سے ملک پاکستان جیسے ملک میں عوام کو لڑانے اور فرقہ واریت کو حوا دیتے رہے جس کی وجہ سے ملک  روز بروز  معاشی بحران کا شکار رہا اور عوام میں بے روزگاری مہنگائی بڑھتی رہی ریاست کی ذمہ داری ھے ایسے عناصر کا تعاقب کر کے ان قوتوں کا خاتمہ کرے جو ان کی پشت پناہی کر رہی ھیں علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ جن حکمرانوں نے بین المذاھب ھم آہنگی کو فروغ دیا وہاں نہ فرقہ واریت اور نہ ہی دھشت گردی ھے وہی ممالک ترقی کرتے ھوئے نظر آتے ھیں اشفاق وحیدی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سیاسی اور مذھبی قوتیں ایسے عناصر کو بے نقاب کریں جو دنیا میں مذھب کے نام انسانیت کا قتل عام کر کے  اسلام بد نام کر رہے ھیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .