۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
پاسٹرSteve Sonneman کی آسٹریلیا میں علامہ اشفاق وحیدی کی

حوزہ/پاسٹرSteve Sonneman کی شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی کی رہائش گاہ پر  ان سے ملاقات۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقپاسٹرSteve Sonneman کی شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی کی رہائش گاہ پر  ان سے ملاقات۔

اس ملاقات میں بین المذاھب ھم آہنگی اور دنیا میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والا کرونا وئرس پر بات چیت کی گئی۔

علامہ اشفاق وحیدی نے  اس ملاقات میں کہا کہ آج وقت کا تقاضہ ہےکہ ہم ایک دوسرے کے مذھب کو پہچانیں اور ایک دوسرے کی عبادت گاہوں کا دورہ کریں تاکہ محبتیں اور قربتیں بڑھیں 
جب ہم تمام مذاہب کے لوگ مل بیٹھتے ہیں ان عناصر کی حوصلہ شکنی ہوتی ہےجو دنیا میں نفرت کا بیچ بو رہے ہیں۔

اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ آسٹریلیا گورنمنٹ کا بین المذاھب ہم آہنگی کا کام قابل تعریف ہے۔تمام مذاہب کا اس ملک میں مل  جل کر رہنا اس کی دلیل ہے اور
ایسا ماحول اور فضاء صرف اور صرف آسٹریلیا جیسے ملک ہی  میں مل سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .