۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ رہنما شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس پر سیاسی اور مذہبی رنگ نہ دیا جائے حیرت ہے  اس وباء پر کچھ سیاسی طبقہ اس پر سیاست کرنا چاہتا ہے اس وباء کے مقابلے اور خاتمے کے لیے سب ایک ہو جائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس پر سیاسی اور مذہبی رنگ نہ دیا جائے حیرت ہے  اس وباء پر کچھ سیاسی طبقہ اس پر سیاست کرنا چاہتا ہے اس وباء کے مقابلے اور خاتمے کے لیے سب ایک ہو جائیں اس بات کا اظہار آسٹریلیا میں رہنما شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ اشفاق وحیدی نے ملک پاکستان کی موجودہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ متعصب  لوگ اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ یہ کرونا وائرس زائرین کی وجہ سے ملک میں داخل ہوا کچھ کہتے ہیں فلاں ملک سے داخل ہوا اس پر وقت ضائع کیے بغیر اس بات پر فوکس کیا جائے اس وباء سے چھٹکارا کیسے حاصل کیا جائے  اور سیاسی جماعتیں بھی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرنے کی بجائے حکومت کی جاری کردہ پالیسیوں پر ان کی مدد کریں تاکہ عوام اس وائرس سی محفوظ رہ سکے  اشفاق وحیدی نے کہ اس وقت پوری دنیا اس وباء کی وجہ سے اقتصادی مسائل کا شکار ھے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان ممالک کی مدد کریں جو ممالک روز بروز اقتصادی مسائل کا شکار ہورہے ہیں تاکہ عوام کے لیے کوئی مشکلات پیدا نہ ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .