۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ محرم الحرام  میں منبر حسینی سے فلسفہ شہادت امام حسین (ع) اور فضائل و مصائب اہلبیت (ع) بیان کیے جائیں ایسی کوئی بات نہ کی جائیے جس سے امن امان کا مسئلہ بنے حکومت ایسے لوگوں کو جو امن پسند ہیں فور شیڈول سے نکالنے کے لیے فوری اقدام کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عزاداری سید الشہداء میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گئے محرم سے قبل تمام مجالس اور بانیان،عزاداروں پر جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں۔ حکومت اور پولیس انتظامیہ مجالس عزاء اور جلوسوں کی فل پروف سیکورٹی کے لیے فوری ایسے پلان تیار کرے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس بات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما اور امام جمعہ ملبرون حجت السلام اشفاق وحیدی نے صحافیوں ایڈیٹروں سے ٹیلی فوں پر بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ محرم سے قبل تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پاکستان آرمی کی نگرانی میں سرچ آپریشن کیا جائے اشفاق وحیدی نے تمام خطباء اور ذاکرین سے اپیل کی ہے کہ محرم الحرام میں منبر حسینی سے فلسفہ شہادت امام حسین (ع) اور فضائل و مصائب اہلبیت (ع) بیان کیے جائیں ایسی کوئی بات نہ کی جائیے جس سے امن امان کا مسئلہ بنے حکومت ایسے لوگوں کو جو امن پسند ہیں فور شیڈول سے نکالنے کے لیے فوری اقدام کرے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے ملک دشمن عناصر پر انتظامیہ سیکورٹی ادارے اور پولیس کڑی نظر رکھے جو محرم الحرام میں فرقہ واریت اور انتہا پسندی دھشتگردی پھیلانے جیسے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .