۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حجت الاسلام اشفاق وحیدی

حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: فلسفہ شہادت امام عالی مقام علیہ السلام یہی ہے کہ قیامت تک آنے والی ظالم و جابر یزیدی فکر کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔ چاہے جتنی ہی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آسٹریلیا کے ممتاز مذھبی اور سیاسی عالم دین حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے پاک حسینی ایسوسیشن سویڈن Stockholm یورپ میں عشرہ محرم الحرام کی مجالس سے عزاداران مظلوم کربلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام حسین ع کی شہادت کسی ایک مکتب کیلئے نہیں بلکہ انسانیت کی بقاء کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا: محرم الحرام اسلام کو حیات بخشتا ہے اور دین الہی میں روح کی حثیت رکھتا ہے۔ اللہ کریم نے ہر چیز کے لئے پھلنے پھولنے کا ایک موسم بنایا ہے اور دین الہی کے پھلنے پھولنے کا موسم محرم الحرام ہے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: عزاداری، فرش عزاء، مجالس، ماتمداری ایسی خوشبو کربلا ہیں جو پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا: مرحوم آیت اللہ بہجت نے فرمایا تھا کہ مجالس عزاء و عزاداری میں جانے والوں سے اگر کوئی پوچھے کہ آپ کہاں جا رہے ہیں؟ تو وہ جواب میں کہیں: کربلا جا رہا ہوں۔ ہمیں اس عبادت میں خود سازی کے ساتھ ساتھ محرم کے پیغام کو کردار کے ذریعہ دنیا تک پہچانا ہے۔

آسٹریلیا کے اس معروف عالم دین نے کہا: کچھ عناصر طاغوتی طاقتوں کے آلہ کار بن کر محرم کے اصلی پیغام کو دبانے میں سرگرم عمل ہو جاتے ہیں۔ ان کی ان کوششوں کو شیعہ سنی مل کر ناکام بنا دیں۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: واقعہ کربلا اتحاد و وحدت کا بہترین مرکز ہے۔ تمام مذاہب کے لوگ نواسہ رسول (ص) کو مختلف انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ امام عالی مقام کی شہادت کسی ایک مکتب کے لئے نہیں تھی بلکہ پوری انسانیت کی بقاء کے لئے تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .