منگل 24 اگست 2021 - 14:53
ملت تشیع نے ہمیشہ ملک پاکستان کی سالمیت اور  ملکی وقار کے لئے کردار ادا کیا ہے، علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ مذہبی رسومات جو کہ روائتی ہیں اسمین روکاوٹ ڈالنا موجودہ حکومت بھی سابقہ حکمرانوں کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے عمل پیرا ہے۔ حو کہ دنیا میں آج رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔اگر موجودہ حکمرانوں نے اس رویہ کو ترک نہ کیا تو سابقہ حکمرانوں کی طرح انکا بھی نام و نشان مٹ جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممتاز عالم دین علامہ اشفاق وحیدی،رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا نے ملک پاکستان میں مختلف شہروں اور دیہاتوں میں بے گناہ عزاداروں و ماتمیوں اور بانیان پر بے بنیاد جھوٹے مقدمات و عزاداری میں کھڑی کی گئی رکاوٹوں پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی جانب سے پاکستان میں محرم الحرام کے دوران عزاداری مجالس اور جلوس ہائے عزاء کے لیے پیدا کی جانے والی مشکلات اور عزاداری امام علیہ السلام کو محدود کرنے والی پالیسیوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ روائتی مجالس و جلوسوں کے لیے انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے مومنیں اور عزادارون بانیان متولیان پر مقدمات کا اندراج کھلم کھلا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اگر ایسی پالیسیوں کو ترک نہ کیا گیا تو حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی پھر حالات کی ذمہ دار خود حکمران ہوں گے۔ان جلسات میں ریاستی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے  لاقانونیت پھیلانے والوں کے خلاف اقدامات کریں 

انہوں نے مزید کہا کہ ملت تشیع نے ہمیشہ ملک پاکستان کی سالمیت اور  ملکی وقار کے لئے کردار ادا کیا ہے لیکن اپنی مذہبی رسومات جو کہ روائتی ہیں سابقہ حکمرانوں کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے موجودہ حکومت نے بھی انہی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ حو کہ دنیا میں آج رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔اگر موجودہ حکمرانوں نے اس رویہ کو ترک نہ کیا تو سابقہ حکمرانوں کی طرح انکا بھی نام و نشان مٹ جائے گا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ حکومت خود مذہبی حالات کو خراب کر رہی ہے اور ملک میں افراتفری پھیلا کر اپنی ناکامیاں چھپانا چاہتی ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ریاست فوری طور پر حالیہ مقدمات خارج کرے اور ایسے متعصب پولیس افسران کے خلاف سخت  قانونی کاروائی کرے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha