پیر 23 جون 2025 - 15:13
محرم الحرام اسلام کے لئے حیات بخش اور دین الہی میں روح کی حیثیت رکھتا ہے

حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: محرم الحرام اسلام کو حیات بخشتا ہے اور دین الہی میں روح کی حیثیت رکھتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے استقبال ماہ محرم کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا: اللہ کریم نے ہر چیز کے لیے پھلنے پھولنے کا ایک موسم بنایا ہے اور دین الہی کے پھلنے پھولنے کا موسم محرم الحرام ہے۔

انہوں نے کہا: عزاداری، فرش عزاء، مجالس و ماتم داری خوشبوئے کربلا ہیں جو پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔ آیت اللہ مرحوم بہجت نے فرمایا تھا کہ "مجالس عزاء اور عزاداری میں جانے والوں سے اگر کوئی پوچھے آپ کہاں جا رہے ہیں؟ تو وہ جواب میں کہیں کہ کربلا جا رہا ہوں"۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: ہمیں اس عبادت میں خود سازی کے ساتھ ساتھ محرم کے پیغام کو کردار کے ذریعے دنیا تک پہچانا ہے۔ آج ہم اس فرش عزاء پر مجالس عزاداری میں اس نیت سے شرکت کریں کہ گناہ کو چھوڑنا ہے اور کئی نیکیاں لے کر آنی ہیں۔

انہوں نے کہا: عصر حاضر کا یزید ان مجالس اور عزاداری سے اس لیے گھبراتا ہے کیونکہ ان کے ذریعے سے ان کے چہرے سے پردہ چاک ہوتا ہے اور حق و باطل کی پہچان ہوتی ہے اور ظالم اور مظلوم کا فرق معلوم ہوتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha