جمعرات 3 جولائی 2025 - 13:41
صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں عشرۂ محرم الحرام کا انعقاد

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے زیرسرپرستی، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے زیر نگرانی، زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے زیراہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیرانتظام صوبہ سندھ کے گوش و کنار میں 2,115 عشرہ مجالس عزا برپا کئے جا رہے ہیں۔

قائد ملت جعفریہ کے حکم پر صوبہ سندھ میں 2,115 عشرۂ محرم الحرام کا انعقاد

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے زیرسرپرستی، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے زیر نگرانی، زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے زیراہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیرانتظام صوبہ سندھ کے گوش و کنار میں 2,115 عشرہ مجالس عزا برپا کئے جا رہے ہیں۔

سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام کی عظیم شہادت کے عظیم مقصد کو عالم بشریت کی فکری، عملی، تربیتی اور نظریاتی آگاہی اور منتقم کربلا حضرت قائم آل محمد (عجل) کے حضور میں اس عہد کے ساتھ تعزیت پیش کرنے کیلئے کہ ہر حال میں حسینیت کے ذکر و مقصد کو سر بلند رکھیں گے۔

قائد ملت جعفریہ کے حکم پر صوبہ سندھ میں 2,115 عشرۂ محرم الحرام کا انعقاد

انہی اہداف و مقاصد کے پیش نظر، ہر سال کی طرح اس سال بھی صوبہ سندھ کے گوش و کنار میں 2,115 عشرہ مجالس برپا کی جارہی ہیں جہاں سفیران حسینیت مصروف خدمت فرش عزاء ہیں اور دشوار گذار راستوں اور سخت سے سخت موسمی حالات کے باوجود کنیزان حضرت زینب سلام اللہ علیہا بھی مشن زینبی کی ترویج میں مصروف عزاء ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ضلع تھرپارکر کے پسماندہ ترین 63 مقامات پر بھی عشرے مجالس کا انعقاد انجام پذیر ہورہا ہے جہاں مبلغین و مبلغات صحرائے تھر میں فرش عزائے ذکر شہدائے کربلا سے حسینیت کا نور پھیلا رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں محرم الحرام 1447ھ کے دوران قائد ملت جعفریہ کے حکم پر 2,800 مقامات پر عشرۂ مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha