حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ اشفاق وحیدی نے محرم الحرام میں بعض مقامات پر انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے بے جا بانیان، متولیان اور عزاداروں کو تنگ کرنے کی اطلاعات موصول ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: حکومت بالخصوص حکومت پنجاب روائتی مجالس اور جلوسوں کو تھانوں کے ذریعے تنگ اور حراساں کرنے کا سلسلہ جاری کیے ہوئے ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا: ہم نے ہمیشہ امن امان اتحاد وحدت اور ملک کے سالمیت کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے اور عوام کو ہمیشہ امن کا پیغام دیا لیکن اس کے نتیجے میں روایتی مجالس و جلوس ہائے عزا میں بے جا رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں جو غیر آئینی اور غیر جمہوری فعل ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: ہم حکومت پاکستان اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عشرہ مجالس اور جلوس عزا عاشورہ سے پہلے پہلے فوری طور پر بحال کیے جائیں تاکہ پر امن عشرہ محرم گزر سکے۔









آپ کا تبصرہ