۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ دور حاضر میں فلسفہ محرم الحرام کے پیغام اور دور حاضر کے یزیدی عناصر کے کردار کو بھی عوام الناس تک پہچانا ہے تا کہ معاشرے کا ہر شخص ظالم اور مظلوم کی پہچان کر سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،میلبورن/حجت السلام و المسلیمین مولانا اشفاق وحیدی المہدی ایسیوسیشن آف تسمانیا  اسٹریلیا کی طرف سے عشرہ محرم الحرام کی شب اوّل کی  آن الائن مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام نے اسلام محمدی کو حیات بخشتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذکر مظلوم کربلا سے دین الہی منور اور روشن تر ہوتا ہے مجالس عزاداری ماتم گریہ یہ مومن کے لیے جنت کا ٹکٹ ہے جس کے ذریعہ مومن جنت میں اعلی مقام پر ہوگا، امام خمینی رح نے فرمایا تھا کہ ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ محرم کی وجہ سے ہے۔

انہوں مزید کہا کہ دور حاضر میں فلسفہ محرم الحرام کے پیغام اور دور حاضر کے یزیدی عناصر کے کردار کو بھی عوام الناس تک پہچانا ہے تا کہ معاشرے کا ہر شخص ظالم اور مظلوم کی پہچان کر سکے، شہادت امام حسین علیہ السلام نے اس دور کے یزیدیوں کے  چہروں سے نقاب کھینچا ہمیں دور حاضر کے یزیدی کردار رکھنے والوں سے مجالس عزاداری گریہ ماتم کے ذریعہ نقاب کھینچنا چائیے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ پوری دنیا میں نواسہ جگر بتول امام حسین علیہ السلام کو بغیر رنگ و نسل تمام مذاہب میں خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے لیکن ملک پاکستان میں موجودہ حکومت مجالس اور جلوس عزاداری کے لیے پولیس اور انتظامیہ کے ذریعہ عزاداروں بانیان متولیان کو تنگ کیا جا رہا ہے جس کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔ 

آخر میں علامہ اشفاق وحیدی نے علماء خطباء ذاکرین سے اپیل کی ہے کہ ممبر حسینی سے اتحاد وحدت اخوت بھائی چارے کے پیغام  اور فضائل و مصائب اہل بیت  فلسفہ شہادت امام عالی مقام بیان فرمائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .