حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیل کا غزہ پر حملے نے دو چہرے رکھنے والے ممالک کو بے نقاب کر دیا فلسطین میں بے گناہ معصوم بچوں اور خواتین کے قتل عام پر عالمی ادارے فوری طور پر اسرائیل سے نوٹس لیں،آج دنیا پر ثابت ہو گیا کہ اسرائیل جنایت کار بہت بڑا دہشتگرد ہے۔اس بات کا اظہار امام جمعہ میلبرون حجۃ السلام اشفاق وحیدی العصر سوسائٹی آف آسٹریلیا میں نماز جمعہ کی خطبہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ اسرائیل دنیا میں ذلیل و خوار ہوگا۔علامہ اشفاق وحیدی نے جنت البقیع کے انہدام کے حوالے سے ایک مذمتی قرار داد بھی پیش کی اور واضح کرتے ہوئے کہا کہ کہ آج سعودی کا چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے۔ مصنوعی اسلام کا لبادہ پہن کر یہود و نصاری کی پالیسیوں کو تقویت دیا جا رہا ہے۔ یہ فکر یزیدی رکھنے والے نسل ہیں جس نے ہمیشہ اسلام اور دین الہی کو نقصان پہنچایا ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم فلسطین عوام کی مدد کے لئے جمہوری اسلامی کا کردار دنیا میں نمایا ہے اگر اسرائیل خوف زدہ ہے تو عالم اسلام کے اتحاد سے۔تمام اسلامی قوتیں بیت المقدس کی آزادی کے لئے ایک پرچم تلے جمع ہو جائیں اور عالمی اداروں پر دباو ڈالا جائے کہ اسرائیل کے خلاف دہشت گردی کا عالمی عدالتوں میں کیس چلایا جائے۔