۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
خواتین

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ نے کہا کہ شعبہ جواں ایک وسیع شعبہ ہے جس میں مختلف انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے  جس کے تحت نوجوانوں کی سیاسی اور نظریاتی تربیت کی جانی چاہیے۔ 

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کے اراکین نے سینئر رہنماؤں سے امور شعبہ جواں میں خصوصی تربیتی پروگرامات کے حوالے سے بات چیت کی اور گلگت میں ہونے والی سیاسی اور ثقافتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پروگرامات کو تشکیل دیے جانے کے حوالے سے بریف کیا۔

 اس موقع پر برادر عارف قمری کا کہنا تھا کے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا قیام جن حالات میں ہوا،اس وقت شیعہ بہت کمزور ہو چکے تھے آج ہماری طاقت سیاسی پلیٹ فارم ہے اور اس سے دور رہ کے ہم اپنے اصل ہدف تک نہیں  پہنچ سکتے۔

انہوں نے آئی ایس او کی سینئر خواہران کو مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ شعبہ جواں ایک وسیع شعبہ ہے جس میں مختلف انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے  جس کے تحت نوجوانوں کی سیاسی اور نظریاتی تربیت کی جانی چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کے آج آی ایس او کی سینیر ارکین کا ملت کی خدمت کے لیے ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت قابل تحسین ہے۔

شعبہ جواں ایک وسیع شعبہ ہے جس میں مختلف انداز سے کام کرنے کی ضرورت، محترمہ سائرہ ابراہیم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .