۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
جماعت اسلامی خواتین پاکستان

حوزہ/ کراچی میں عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطیہ نثار نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور مدد ہمادی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطیہ نثار کا کہنا ہے کہ مظلوم فلسطینی کی حمایت اور مدد ہمادی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، یہودیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا، ان کی معیشت کو نقصان پہنچانا بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں منعقدہ زیریں سندھ کی ناظمات اضلاع کی عید ملن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عطیہ نثار نے زور دیا کہ لوگوں کی ذہن سازی کریں اور بھرپور طور پر فلسطینیوں کی امداد کیجیے۔

اس موقع پر ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کو مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہو جانا چاہیے، نہتے فلسطینی شہداء کا خون مسلم دنیا کے حکمرانوں اور جرنیلوں پر قرض ہے، مسلم حکمرانوں کو بیانات اور ٹوئٹ سے آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی سوچ بدلنی ہے، رائے عامہ ہموار کرنی ہے اور زیادہ سے زیادہ فنڈز اکھٹا کرکے اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کرنی ہے۔

رخشندہ منیب نے کہا کہ اتوار 23 مئی کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں شاہراہ فیصل پر ہونے والا فلسطین مارچ اہل غزہ کیلئے حوصلے کا باعث ثابت ہوگا، خواتین اسلام اس مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .