۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے گلگت میں شعبہ جوان کی پانچ رکنی ورکنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

حوزہ/ محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ ہمارے کسی بھی ملک کے روشن مستقبل کا دارومدار اس کے نوجوان طبقے کی استعداد و صلاحیتوں پر ہوتا ہے ہمارا مقصد نوجوان نسل کے اندر اپنے دین اور معاشرے کے حوالے سے اجتماعی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا اور موجودہ دور کی ثقافتی یلغار اور بے راہ روی سے دور رکھنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم کی جانب سے گلگت میں شعبہ جوان کی پانچ رکنی ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئ جس کے اہداف اور مقاصد میں معاشرے میں ہونے والی اسکولوں اور کالجوں میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کروانا ،   ثقافتی یلغار سے لوگوں کو آگاہ کرنا ، نوجوان طبقے کو مایوسی اور نا امیدی سے نکالنے کے لیے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کرنا۔

کیریئر گائیڈنس اور اس کے ساتھ ساتھ سماجی روابط مضبوط بناتے ہوۓ اجتماعی مسائل کی روک تھام کے لیے جدوجہد کرنا  شامل ہے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ ہمارے کسی بھی ملک کے روشن مستقبل کا دارومدار اس کے نوجوان طبقے کی استعداد و صلاحیتوں پر ہوتا ہے ہمارا مقصد نوجوان نسل کے اندر اپنے دین اور معاشرے کے حوالے سے اجتماعی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا اور موجودہ دور کی ثقافتی یلغار اور بے راہ روی سے دور رکھنا ہے۔

پانچ رکنی کمیٹی اراکین میں سیدہ رباب رضوی فارغ التحصیل جامعۃ الزہرا ، سیدہ شمسیہ رضوی معلمہ ، محترمہ بلبل نسا فارغ التحصیل قم المقدس ، محترمہ نازیہ ایم اے پولٹیکل سائنس ، ایم اے اردو وومن ڈویلپمنٹ ، محترمہ ثوبیہ فارغ التحصیل جامعہ المصطفی ، محترمہ عابدہ گورنمنٹ ٹیچر ، محترمہ نور جہاں فارغ التحصیل مشہد المقدس شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .