۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے تربیتی کورسز میں حصہ لینے والی خواتین میں اسناد وانعامات کی تقسیم

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی جانب سے گذشتہ سال ماہ رمضان سے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے دینی و تربیتی کورسز کا آغاز کیا گیا تھا جو اس سال ماہ شعبان میں اختتام پذیر ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی جانب سے گذشتہ سال ماہ رمضان سے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے دینی و تربیتی کورسز کا آغاز کیا گیا تھا جو اس سال ماہ شعبان میں اختتام پذیر ہوا ، ان ماہانہ دس روزہ ورکشاپ میں معروف و جید علمائےکرام ،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی معلمات اراکین کے علاوہ دیگر معلمات نے تدریس کے فرائض انجام دیے۔

 ان ورکشاپ میں چالیس سے زائد خواتین نے باقاعدہ امتحانات میں حصہ لیا جن میں پہلی پوزیشن کلثوم کاظمی ، دوسری پوزیشن فاطمہ گیلانی ، تیسری پوزیشن طاہرہ گیلانی جبکہ چوتھی اور پانچویں پوزیشن بالترتیب نسرین عالیہ اور ندا حیدر نے حاصل کیں۔

 تمام پوزیشن ہولڈر خواہران کے لیے کیش انعامات اور اسناد  جبکہ دیگر امتحانات دینے والی خواہران کے لیے اسناد اور کتب بطور ھدیہ ان کے ایڈریسز تک بھجوای گئ ہیں ، گروپ ممبران کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے المجلس علمی و تربیتی گروپ میں ماہ شوال سے ایک سال تربیتی کورس کا دوبارہ آغاز کیا جا رہا ہے جسکے تحت ہر ماہ چار موضوعات پر مشتمل سات روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جائےگااس سلسلے کی پہلی "حماسہ فلسطین و نابودی اسرائیل ورکشاپ" کا آغاز آٹھ شوال سے کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .