۲۹ فروردین ۱۴۰۳ |۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 17, 2024
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے 2 روزہ مئنیجمنٹ اینڈ لیڈر شپ ورکشاپ منعقد

حوزہ/ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان شعبہ تعلیم و تربیت کی جانب سے مرکزی کابینہ کے لیے 2 روزہ مئنیجمنٹ اینڈ لیڈرشپ ورکشاپ کا انعقاد 1 اور جنوری 2022 حیدراباد سٹی میں منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان شعبہ تعلیم و تربیت کی جانب سے مرکزی کابینہ کے لیے 2 روزہ منیجمنٹ اینڈ لیڈرشپ ورکشاپ کا انعقاد 1 اور جنوری 2022 حیدراباد سٹی میں منعقد کیا گیا۔

ورکشاپ میں مرکزی صدر برادر شہزاد رضا نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ورکشاپ کی پہلی نشت میں چیئرمین تحریک سید حسین موسوی نے مئنیجمنٹ اور لیڈرشپ پر درس دیا۔

خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: کوئی بھی انسان سب شعبہ جات میں ماہر نہیں ہو سکتا لیڈر کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ پہلے خود اس پر عمل کر کہ دکھائے جو وہ دوسروں کو کرنے کے لیے کہتا جب کے مئنجر مختلف شعبہ جات کے ماہر افراد کو کام کے لیے رکھتا ہے اور ان سے اپنے اپنے شعبہ کا کام لیتا ہے چاہے وہ خود ایک ہی شعبہ میں مہارت رکھتا ہو لیکن دوسروں سے وہ کام لیتا ہے۔

جو تنظیمیں رضاکاران طور پر کام کرتی ہیں ان کے افراد میں لیڈر والی خصوصیات ہونی چاہیے کیوں کو وہ پہلے خود عمل کریں گے تبھی لوگ ان کی بات پر عمل کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی عہدیداران پہلے خود تمام چیزوں میں مہارت حاصل کریں اس کے بعد وہ میدان عمل میں جاکر دوسروں کو عمل کے لیے تبلیغ کریں۔

ورکشاپ کی دوسری نشست جو کہ تجوید ، تفسیر اور احکام پر مشتمل تھی، تجوید کے حوالے سے سید حسین موسوی کا کہنا تھا کہ تجوید صرف سمجھنے کی چیز نہیں ہے بلکہ زبان سے ادائگی بھی ضروری ہے تجوید کے لیے سب سے پہلے سننے والے کی قوت سماعت تیز ہونی چاہئیے تا کہ وہ الفاظ کو بہتر انداز میں سن سکے۔اس کے بعد سید حسین موسوی نے سورہ فاتحہ، سورہ نساء، سورہ المائدہ، سورہ مزمل کی تفسیر مفصل انداز میں بیان کی اور شرکاء سے سوال و جوابات بھی ہوئے۔

ورکشاپ کے دوسرے روز مرکزی تعلیم و تربیت سیکریٹری برادر مظفر علی میثم نے محفل قرآن اور علمی محفل کے انعقاد حوالے سے مرکزی کابینہ کے عہداران کو تفصیلی آگاہ کیا۔ورکشاپ کا اختتام دعاءِ امام زمانہ عج سے کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .