۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
"مفاہیم قرآن و معارف تجوید"  کے عنوان دو روزہ ورکشاپ

حوزہ/ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان شعبہ تعلیم و تربیت کی جانب سے دو روزہ ورکشاپ "مفاہیم قرآن و معارف تجوید"  کے عنوان تلے 7 اور 8 مئی 2022 بروز ہفتہ اور اتوار ٹالپر وڈا ضلع خیرپور میرس سندھ میں منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان شعبہ تعلیم و تربیت کی جانب سے دو روزہ ورکشاپ "مفاہیم قرآن و معارف تجوید" کے عنوان تلے 7 اور 8 مئی 2022 بروز ہفتہ اور اتوار ٹالپر وڈا ضلع خیرپور میرس سندھ میں منعقد کیا گیا۔

تصویری جھلکیاں: اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے "مفاہیم قرآن و معارف تجوید" کے عنوان دو روزہ ورکشاپ منعقد

ورکشاپ کا آغاز برادر عنایت اللہ لغاری نے تلاوت کلام الاہی سے کرنے فرمایا اسکے بعد مرکزی تعلیم و تربیت سیکریٹری مظفر علی میثم نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد اور قرآن فہمی کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کی اور حالیہ ماہ مبارک میں تحریک کی جانب سے منعقدہ ماہ قرآن کی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی۔

مرکزی تعلیم و تربیت سیکریٹری کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک کے ویژن کے مطابق معاشرے میں تعلیمات و مفاھیم قرآن کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے مبلغین کی ایک کھیپ تیار کی گئی جس نے اپنے تئیں خالصتا رضاکارانہ بنیادوں پہ سندہ کے گوش و کنار میں 35 قرآن سینٹرز چلائے جس میں تجوید کی درستگی حروف الفاظ کی صحیح ادائگی اور مخارج کی تعلیم اور نماز کے اذکار و ارکان کی درستگی کا بیڑہ اٹھانے کی بھاری ذمہ داری ادا کرنے کا ھدف دیا گیا جس میں الحمد اللہ 34 قرآن سینٹرز میں ایک ہزار سے زائد افراد کو سادہ زبان میں آیات قرآنی کے مفاھیم اور تجوید کی درستگی کیساتھ نماز کے اذکار و ارکان کی درستگی کی عملی طور کرائی گئی۔

یہ ورکشاپ ہم قرآن تحریک ٹیچرز کی تعداد میں اضافے اور انکی تربیت کے لئے منقد کر رہے ہیں اس ورکشاپ میں سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنس کے ساتھیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ بعد ازاں ورکشاپ میں بانی چیئرمین استاد محترم سید حسین موسوی نے قرآن کریم کی نظر میں نیک اور بھلائی کی تحریک اور ہماری ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم میں سے مال و دولت اور بلند سماجی منصب والا انسان بہتر نہیں بلکہ اللہ کی نظر میں بہتر وہ ہے جو قرآن کریم کا معلم ہو طالب علم ہو۔ قرآن کریم نے چودہ سو سال پہلے متوازن اور متمدن معاشرے میں کے بنیادی اصول بیان فرمائے تھے اور آج کی مغربی دنیا کی سماجی و سائنسی ترقی کا راز بھی قرآنی اصولوں کی بجا آوری کے سبب ہے۔ دین اسلام کہتا ہے کہ تمام انسان آپس میں محبت و امن سے زندگی گذاریں افراد معاشرہ نیکی اور بھلائی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور برائی اور معصیت میں ایک دوسرے کی مدد نہ کریں اور پھر فرماتا ہے کہ تم ایک بھترین امت ہو جو قیام کرتے ہو نیکی دعوت دیتے ہو اور برائی سے روکتے ہو۔

مفاھیم قرآن و معارف تجوید ورکشاپ ٹالپر وڈا ضلع خیرپور میں دوسرے دن بھی جاری رہا جس میں آج کی نشست میں محترم سید حسین موسوی نے تجوید کے قواعد اور مفاھیم قرآن کی وضاحت پر بہترین دروس دیا اور شرکاء کی عملی تجوید سنی اور اصلاح کی بعد ازان مرکزی تعلیم و تربیت سیکریٹری مظفر علی میثم نے شرکاء سے خطاب کیا اور ہدایات دیں اسکے علاوہ مرکزی صدر برادر شہزاد رضا نے صدارتی خطاب اور مستقبل کے پروگرامز کے اوپر روشنی ڈالی۔

آخر میں برادر فرحت حسین فردوسی نے دعائے سلامتی امام زمانہ عج کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔ اس ورکشاپ میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .