۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تعلیماتِ اہلبیت (ع) نصابی ورکشاپ کی مختصر رپورٹ 

حوزہ/ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے تنظیم کے منتخب کارکنان کو نصاب کا درجہ اول پڑھانے اور تنظیمی تربیت کرنے کیلئے مرکزی تعلیماتِ اہل بیت علیہم السلام نصابی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے تنظیم کے منتخب کارکنان کو نصاب کا درجہ اول پڑھانے اور تنظیمی تربیت کرنے کیلئے مرکزی تعلیماتِ اہل بیت علیہم السلام نصابی ورکشاپ بتاریخ 29، 30،31 دسمبر 2020ع، 01،02 جنوری 2021ع کو بمقام بوزدار وڈا ضلع خیرپور میرس میں زیر صدارت مرکزی صدر برادر حسن علی سجادی کے انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کے مقاصد اور اہداف کے حصول کیلئے درج ذیل پروگرام منعقد کیے گئے:

مضوعاتی دروس، بحث و مباحثے، عملی تربیت، اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام، عمومی سوالات کی نشست، پنجگانہ نمازِ باجماعت، دعائے کمیل، تلاوت قرآن، خطبات نہج البلاغہ اور ایک شام مرکزی صدر کے نام۔

ورکشاپ میں حجت الاسلام مولانا عطا محمد باقری، حجت الاسلام مولانا نبی بخش دانش، حجت الاسلام مولانا صفدر حسین ملاح، حجت الاسلام مولانا محمد بچل مہرانی، حجت الاسلام مولانا سید خرم حسین زیدی، مفکر اسلام سید حسین شاہ موسوی، محترم امتیاز حسین عابدی، محترم سید صالح محمد شاہ موسوی، محترم غلام سرور سومرو، محترم حسن علی سجادی، محترم محسن علی اصغری، محترم سہیل احمد مطہری، محترم ذیشان علی شیخ نے قرآنیات، عقائد، احکام، اخلاقیات، تنظیم اور سماجیات کے عنوانات پر شرکاء کو درس دینا فرمائے اور عملی تربیت فراہم کی۔

ورکشاپ کے اختتام پر تمام شرکاء کو شرکت کی اسناد، اسلام میں علم کا فلسفہ اور راہِ بندگی کی کتب تقسیم کیے گئے۔
شرکاء کے ورکشاپ کے اختتام پر تاثرات لئے گے جن میں ان کا کہنا تھا کہ کارکنان کی تربیت کیلئے اس طرح کے پروگرام ایک نعمت اور انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ مکتب تشیع کے جوانوں کی فکری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے اس قسم کے پروگراموں کا آئندہ بھی منعقد ہونا ضروری ہے۔

تصویری جھلکیاں:                                                             https://ur.hawzahnews.com/news/365041

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .