۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اے ایس او پاکستان کی جانب سے تجوید القرآن ورکشاپ

حوزہ/ ورکشاپ میں تجوید القرآن اور تفسیر قرآن کے عنوانات پر دروس، شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے مناسبت سے نشست، ماڈل محفل قرآن، ماڈل علمی محفل، وضو کی عملی تربیت، تجوید کے دروس کی عملی مشق جیسے پروگرام منعقد کیے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے 03 روزہ تجوید القرآن زونل ورکشاپ میں Zone-B کیلئے منتخب کارکنان کے لیے تجوید القرآن ورکشاپ زیر صدارت مرکزی صدر محترم برادر حسن علی سجادی کے منعقد کیا گیا، ورکشاپ میں ڈویژن نوابشاہ، ڈویژن خیرپور، ڈویژن سکھر، ڈویژن شکارپور، ڈویژن لاڑکانہ اور ڈویژن دادو کے منتخب دوستان نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں تجوید القرآن اور تفسیر قرآن کے عنوانات پر دروس، شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے مناسبت سے نشست، ماڈل محفل قرآن، ماڈل علمی محفل، وضو کی عملی تربیت، تجوید کے دروس کی عملی مشق جیسے پروگرام منعقد کیے گئے۔

ورکشاپ میں حجتہ الاسلام مولانہ صفدر حسین ملاح، سید بزرگوار استاد محترم سید حسین موسوی، حب علی حیدری، برادر شیخ سہیل احمد مطہری، محترم حافظ سید محمد حسین موسوی اور برادر ایاز علی ایمانی نے مدرسین اور انچارجز کی ذمہ داریان سر انجام دیں۔

ورکشاپ کے آخری روز کے آخری حصے میں شرکاء سے امتحان لیکر ان میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے اور مرکزی صدر حسن علی سجادی نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوے تمام شرکاء، مقامی بزرگان اور مدرسین کا شکریہ ادا کیا پروگرام کا اختتام دعاء امام زمانہ عج سے کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .