۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اصغریہ

حوزہ/ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزینش پاکستان کی جانب سے 5 روزہ تعلیمات اہلبیت نصابی تربیتی ورکشاپ کا آغازآج 24دسمبر سے رانی پور سٹی ضلع خیرپورمیرس میں کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزینش پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تعلیم و تربیت برائے نصاب و قرآن سینٹر برادر ایاز علی ایمانی نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کی جانب سے 5 روزہ تعلیمات اہلبیت نصابی تربیتی ورکشاپ کا آغازآج 24دسمبر سے رانی پور سٹی ضلع خیرپورمیرس میں کیا جائے گا،جو کہ 28 دسمبر تک جاری رہے گا، ورکشاپ میں مرکزی جنرل کاونسل کے اراکین یونٹ، اضلاع، ڈویژن اور مرکزی کابینہ کے اراکین شرکت کر رہے ہیں، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے منعقدہ ورکشاپ میں مطالعاتی پروگرام، نصاب سے ملٹی میڈیا دروس، علمی و فکری تربیت، اسکل ڈولیمینٹ اکٹوٹیز، ورزش، اور روحانی دعاوں کے اجتماع منقعد ہونگے۔ جب کہ تربیتی پروگرام میں ملک کےجید علمائے کرام، دانشور حضرات،برادر تنظیم کے رہنما اور سینئرس خصوصی شرکت کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .