۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ڈویژنز و اضلاع کے درسی دورہ جات

حوزہ/ دورہ جات کے دوران تنظیمی یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ’کربلا محافظِ اسلام‘ کے عنوان سے ہر یونٹ میں دروس بھی دیئے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ڈویژنز و اضلاع کے درسی دورہ جات کئے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس او کے مرکزی عہدیداران نے میرپورخاص، نواب شاہ، نوشہروفیروز، خیرپورمیرس، لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف ڈویژنز اور اضلاع کے دورے کئے۔ 

تصویری جھلکیاں:  اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ڈویژنز و اضلاع کے درسی دورہ جات

دورہ جات کے دوران تنظیمی یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ’کربلا محافظِ اسلام‘ کے عنوان سے ہر یونٹ میں دروس بھی دیئے گئے۔

دورہ جات کے دوران اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام 17 تا 19 ستمبر مرکزِ تحقیقات و تبلیغات اسلامی جامشورو میں ہونے والی مرکزی 3 روزہ تعلیم و تربیتی ورکشاپ کی تشہیر اور دعوت بھی دی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .