حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی مجلس عاملہ کا دو روزہ اجلاس مرکزی صدر سید خادم حسین رضوی کی زیر صدارت سکرنڈ سٹی میں ہوا۔
اجلاس میں تحریک کے اضلاع، ڈویژن اور مرکزی کابینہ کے اراکین شریک ہوئے، جس میں ضلع کراچی، حیدرآباد، مٹیاری، میرپورخاص، سکرنڈ، نوابشاہ، نوشہروفیروز، خیرپورمیرس، سکھر، شہداد کوٹ، کے این شاہ، دادو، سمیت دیگر اضلاع کے کارکنان، جبکہ ڈویژن حیدرآباد، نوابشاہ، سکھر، دادو اور کراچی کے ذمہ داران شریک ہوئے۔
مرکزی عاملہ میں خصوصی خطاب مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی نے کیا جب کہ اس موقع پہ مرکزی صدر سید خادم حسین رضوی، قمر عباس غدیری نے بھی شعبہ جات اور سالانہ پروگرام کی وضاحتیں بیان کی۔