۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
امام زین العابدین (ع) انسٹیٹوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کا انعقاد

حوزہ / امام زین العابدین (ع) انسٹیٹوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مرکزی صدر محترم مہتاب  علی شیخ کے زیر صدارت بتاریخ 20 مئی 2023ء کو سیال ریسٹورینٹ محرابپور میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امام زین العابدین (ع) انسٹیٹوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس مرکزی صدر محترم مہتاب علی شیخ کے زیر صدارت بتاریخ 20 مئی 2023ء کو سیال ریسٹورینٹ محرابپور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ادارے کے مجلس عاملہ کے 80 فیصد اراکین نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی تعلیم سیکریٹری برائے اراکین برادر رحٰمن علی قاضی نے ادارے کی گذشتہ سال 2022-23کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

امام زین العابدین (ع) انسٹیٹوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کا انعقاد

آخر میں مرکزی جنرل سیکریٹری برادر نوید علی شیخ سال 2023-24ء کا سالانہ پروگرام پیش کیا۔ جس کو ادارے کے تمام موجود اراکین نے اکثریت کے ساتھ منظور کیا۔

مرکزی صدر مہتاب علی شیخ نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور پورا سال سالانہ پروگرام کے مطابق پروگراموں کو انجام دینے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ادارے میں آپ تمام دوستان کے تعاون سے ہی یہ تمام امور احسن انداز سے سر انجام پا سکتے ہیں۔ اس لئے آپ کو پورہ سال ادارے کے ساتھ منسلک رہیں اور اپنی اور معاشرے کی اصلاح اور اپنے زمانے کے امام (عجل) کے ظہور کی راہ ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Mehtab Ali shaikh PK 08:09 - 2023/05/23
    0 0
    JazakAllah sain