۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جے ايس او پاکستان سيہون

حوزہ/ جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سيہون ڈویژنل کابینہ کى اس ميٹنگ میں ڈوىژن کو مزید فعال بنانے کے لئے بہتر سے بہتر اقدام اٹہانے کے لئے اہم فيصلاجات کئے گئے اور ڈوىژن کے تمام علاقوں میں نئے يونٹس کا قيام عمل میں لايا جائے، يونٹس ميں تعليمى معيار کو بہتر بنانے کے لئے آج سے اسٹڈى سرکز کا بھی انعقاد کيا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سيہون ڈويژن کے ڈویژنل کابينہ کے اراکین کى اہم ميٹنگ زيرِ صدارت ڈویژنل صدر جے ايس او پاکستان سيہون برادر محسن على ساجدى کے منعقد ہوئى جس میں ڈویژن کے موجودہ حالات، یونٹ سازى اور دیگر مسائل پر اہم گفتگو کى گئى، جس ميں تمام ڈويژنل کابینہ کے اراکين نے بھرپور شرکت کى۔

ڈویژنل کابینہ کى اس ميٹنگ میں ڈوىژن کو مزید فعال بنانے کے لئے بہتر سے بہتر اقدام اٹہانے کے لئے اہم فيصلاجات کئے گئے اور ڈوىژن کے تمام علاقوں میں نئے يونٹس کا قيام عمل میں لايا جائے، يونٹس ميں تعليمى معيار کو بہتر بنانے کے لئے آج سے اسٹڈى سرکز کا بھی انعقاد کيا جائے اور شيعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زير اہتمام 14فرورى کو ہونے والے تحفظ عزا لانگ مارچ کے حوالے سے ڈویژن بھر ميں استقبالیہ کیمپ لگائى جائيں گى۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .