حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جے ایس او پاکستان سیہون ڈویژن میں مورخہ 29 جنوری 2023ء کو منعقدہ دوسرے ڈویژنل اجلاس عمومی میں مرکزی صدر جے ایس او پاکستان برادر سید راشد حسین نقوی، مرکزی رکن نظارت جے ایس او پاکستان و صوبائی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ زوار دوست علی ونگانی اور سینیئر رہنما جے ایس او پاکستان برادر منیر رضا بھٹو نے خصوصی شرکت کی۔
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سیہون ڈویژن کی ڈویژنل مجلس عمومی کا دوسرا اجلاس ڈویژنل صدر جے ایس او پاکستان سیہون ڈویژن برادر محسن علی ساجدی ونگانی کی زیر صدارت امام بارگاہ غازی عباس علمدار دادو سٹی میں منعقد ہوا، ڈویژنل صدر نے ابتدائی کلمات میں دور دور سے آئے ہوئے تمام یونٹس کا شکریہ ادا کیا، کثیر تعداد میں اراکینِ ڈویژنل مجلسِ عمومی کی شرکت رہی، جس میں تلاوت کلام پاک کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
مرکزی رکن نظارت زوار دوست علی ونگانی نے اراکین ڈویژنل مجلس عمومی سے حلف لیا۔ حلف کے بعد یونٹس نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی، یونٹس کو سالانہ پروگرام دیا گیا، ڈویژنل مجلس عمومی کی منظوری کے بعد نو نامزد ڈویژنل کابینہ سے ڈویژنل صدر برادر محسن علی ساجدی ونگانی نے حلف لیا اور ڈویژن بھر میں تنظیمی فعالیت کے متعلق مختلف ایجنڈے زیرِ بحث لائے گئے اور اہم فیصلہ جات ہوئے۔
اجلاس سے مرکزی صدر برادر سید راشد حسین نقوی، مرکزی رکن نظارت جے ایس او پاکستان و صوبائی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ زوار دوست علی ونگانی اور سینئر رہنماء جے ایس او پاکستان برادر منیر رضا بھٹو، ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان دادو برادر سلامت علی جعفری، سینئر رہنماء شیعہ علماء کونسل نوشہروفیروز مولانا عاشق حسین کھوسو، سینئر برادر طارق احمد اجن، سابق ضلعی آرگنائزر جے ایس او نوشہروفیروز و طالب علم جامعہ المصطفی قم المقدس ایران مولانا زین العابدین عابدی نے خصوصی شرکت کی اور جوانوں سے گفتگو کی۔
قابلِ ذکر ہے کہ اجلاس کے آخر میں متنازعہ ترمیمی بل کے خلاف قرارداد بھی پیش کی گئی۔