۲۷ مهر ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 18, 2024
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

حوزہ/ مقررین نے خطاب کے دوران مرکز سے مطالبہ کیا کہ تنظیمی یونٹس کے قیام اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اسکالرشپ فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ طلبہ کی رہنمائی اور تنظیمی صلاحیتوں میں بہتری کے لیے تربیتی ورکشاپس منعقد کی جائیں تاکہ تنظیم کے مقاصد کے حصول میں مدد مل سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،میرواہ گورچانی/ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی اطلاعات سیکرٹری برادر عباس رضا نے میرپور خاص ڈویژن کی پہلی ڈویژنل اجلاس عمومی میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ یہ اجلاس امام بارگاہ میرواہ گورچانی میں ڈویژنل صدر برادر منصور علی ساجدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس کا آغاز برادر منصور علی ساجدی کے ابتدائیہ کلمات سے ہوا، جس میں انہوں نے تنظیم کی کارکردگی اور اس کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اجلاس میں مختلف مقررین نے خطاب کیا جن میں برادر عباس رضا کے ساتھ مولانا ضیاء الحسن کاظمی، مولانا علی زمان جعفری، اور رکن ڈویژنل مجلس مشاورت کمیٹی مولانا علی احمد رند شامل تھے۔

مقررین نے خطاب کے دوران مرکز سے مطالبہ کیا کہ تنظیمی یونٹس کے قیام اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اسکالرشپ فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ طلبہ کی رہنمائی اور تنظیمی صلاحیتوں میں بہتری کے لیے تربیتی ورکشاپس منعقد کی جائیں تاکہ تنظیم کے مقاصد کے حصول میں مدد مل سکے۔

اجلاس کے دوران برادر منصور علی ساجدی نے ڈویژنل کابینہ اور آئندہ سال کے پروگرام کی منظوری اراکین عمومی سے حاصل کی۔ اجلاس میں تنظیم کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جس کے تحت میرپور خاص ڈویژن کی فعالیت اور تنظیم کی توسیع کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اس موقع پر دیگر سینئر اراکین نے بھی اظہار خیال کیا اور تنظیمی امور پر مفید تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں حیدرآباد ڈویژن کے صدر برادر سید جواد شاہ اور برادر عنایت حسین سمیت اراکین عمومی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .