۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں مجلس کے ایک وفد نے اسلام آباد میں لبنانی سفیر سے ملاقات اور سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں مجلس کے ایک وفد نے اسلام آباد میں لبنانی سفیر سے ملاقات اور سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

اس موقع پر لبنان کے اسلام آباد میں تعینات سفیر نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں وفد نے، لبنانی سفیر کی خدمت میں سید مقاومت، شہید سید حسن نصر اللہ اور ان کے رفقاء کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔

ملاقات میں بین الاقوامی صورتحال سمیت مزاحمتی محاذ کے موضوع پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

وفد میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نائب چیئرمین حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی، جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی اور سیکریٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .