حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے ایس سی او اجلاس میں تاجکستان کی فعال اور تعمیری شرکت کو سراہتے ہوئے رواں برس جولائی میں دوشنبہ کے اپنے نتیجہ خیز دورے کا بھی ذکر کیا اور دو طرفہ تعلقات کی مثبت سمت میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا: دونوں ممالک کو مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں قریبی تعاون مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
تاجک وزیراعظم نے اس موقع پر کہا: تاجکستان اور پاکستان کے درمیان تعاون کی وسیع استعداد موجود ہے۔ تاجکستان، پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔