۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
آئی ایس او

حوزہ/امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان کے مطابق، اس سال مرکزی کنونشن کا عنوان، غزہ پر غاصب اسرائیل کی غیر انسانی جارحیت کے پیشِ نظر ’’فلسطین مرکزِ حریت کنونشن‘‘ رکھا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ کنونشن دو روز بعد اسلام آباد میں ہوگا اور اس دوران نئے میر کارواں کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔

آئی ایس او پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سالانہ کنونشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کے مطابق، سالانہ مرکزی کنونشن اٹھارہ، انیس اور بیس اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

کنونشن کی تیاریوں اور انتظامات کے لیے سید معمر نقوی کو چیئرمین کنونشن نامزد کیا گیا ہے۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان کے مطابق، امسال مرکزی کنونشن کا عنوان غزہ پر غاصب اسرائیل کی غیر انسانی جارحیت کے پیشِ نظر ’’فلسطین مرکزِ حریت کنونشن‘‘ رکھا گیا ہے۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن میں پاکستان بھر سے اراکین عمومی شرکت کرتے ہیں۔

واضع رہے سالانہ کنونشن کے آخری روز نئے میر کارواں کا انتخاب عمل لایا جاتا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، شیعہ طلباء کی ایک فعال تنظیم ہے، جو پاکستان کی ترقی کی راہ میں طلباء وطالبات کی تعلیمی میدان میں مدد سمیت عالمی استکباری اور استعماری طاقتوں کی سازشوں کے مقابلے میں ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Waqar hussain PK 15:03 - 2024/10/17
    0 0
    السلام علیکم میں واٹس ایپ گروپ جوائن کرنا چاہ رہا ہوں لیکن گروپ میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ایڈ نہیں ہو پارہا، برائے مہربانی نئے ممبران کے لئے نیا گروپ بنائیں یا ایڈ کریں،،