۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
1

حوزہ/ فلسطین کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں صیہونی رژیم کی جانب سے ہونے والے تازہ ترین حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 فلسطینی شہید اور 93 زخمی ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں صیہونی رژیم کی جانب سے ہونے والے تازہ ترین حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 فلسطینی شہید اور 93 زخمی ہوئے ہیں۔

اب تک 7 اکتوبر 2023 سے جاری اس جنگ میں غزہ کے شہداء کی تعداد 42,438 تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 99,246 ہوگئی ہے۔

صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں 13 دن سے جاری اپنے "جنرالات" نامی منصوبے کے تحت وہاں کے باشندوں کو بھوک، پیاس اور بغیر کسی امداد کے چھوڑ دیا ہے، اور نسل کشی کا منصوبہ عالمی برادری کی خاموشی میں جاری رکھا ہوا ہے۔

اس منصوبے کے مطابق شمالی غزہ میں رہنے والے ہر فرد کو محاصرہ کرکے بھوکا مارا جائے گا تاکہ اس علاقے پر قبضہ کیا جا سکے اور وہاں کے باشندوں کو جلاوطن کیا جا سکے۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یہ کارروائی غزہ میں جاری زمینی جنگ کے چوتھے مرحلے کا حصہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .