۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
اختلاف آمریکا و اسرائیل

حوزہ/ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے وائٹ ہاؤس کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران پر منصوبہ بند حملے میں تیل یا جوہری تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا اور یہ حملے صرف فوجی چھاؤنیوں تک محدود ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے وائٹ ہاؤس کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران پر منصوبہ بند حملے میں تیل یا جوہری تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا اور یہ حملے صرف فوجی مراکز تک محدود ہوں گے۔

واشنگٹن پوسٹ نے چند امریکی نامعلوم حکام کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس کو بتایا کہ وہ ایران پر اپنے منصوبہ بند حملے میں صرف فوجی مراکز کو نشانہ بنائیں گے۔

روزنامہ وال اسٹریٹ نے بھی کئی نامعلوم امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ یہ وعدہ گزشتہ ہفتے جو بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں ہوا ہے اور اسی طرح امریکی وزیر دفاع اور اسرائیلی ہم منصب کے درمیان ہونے والی حالیہ بات چیت میں بھی اس موضوع کی طرف اشارہ ہوا ہے۔

واضع رہے کہ ایران نے پہلے ہی خبردار کیا ہے کہ بیت المقدس پر قابض حکومت کی طرف سے ایران پر حملے کی صورت میں بھرپور اور پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے امریکی میڈیا میں اس طرح کے مواد غزہ اور لبنانی عوام کے قتل عام سمیت اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے خلاف فوجی کارروائیوں میں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ امریکی یکجہتی اور بھرپور تعاون کو ظاہر کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .