۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
السيد محمد حسن ابو ترابي فرد

حوزہ/امام جمعہ تہران حجت الاسلام ابو ترابی فرد نے آج جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض ریاست، حزب اللہ لبنان کے تباہ کن سرپرائز کی منتظر رہے!

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ تہران حجت الاسلام والمسلمین سید ابو ترابی فرد نے جمعہ کے خطبوں میں کہا ہے کہ مغربی ماہرین نے لکھا ہے کہ غاصب اسرائیل اسٹراٹیجکی طور پر تباہ ہو چکا ہے اور وہ سماجی لحاظ سے بھی عدم استحکام اور کھوکھلے پن کا شکار ہے۔

انہوں نے غاصب اسرائیل کے گزشتہ کئی برسوں سے جاری غیر انسانی جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت گزشتہ 76 برسوں کے دوران، دوسری جنگ عظیم کی فاتح طاقتوں اور اقوام متحدہ کی حمایت سے 200,000 فلسطینیوں کے قتل عام اور 800,000 سے زیادہ خواتین اور بچوں کی جبری بے دخلی کے نتیجے میں وجود میں آئی ہے۔

امام جمعہ تہران نے مزید کہا کہ ان جنگوں میں کوئی عرب حکومت اور طاقتور فوج موجود نہیں تھی، بلکہ میدان میں صرف انقلابِ اسلامی اور ایمان و یقین لڑ رہا تھا، 2006ء میں غاصب صیہونیوں نے حزب اللہ لبنان کو ختم یا غیر مسلح کرنے اور مشرق وسطیٰ کے نقشے کو تبدیل کرنے کے لیے جارحیت شروع کی، جس کے نتیجے میں غاصب ریاست کی شکست اور حزب اللہ کی طاقت میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غاصب صیہونیوں نے تقریباً 300,000 فوجی دستوں کے ساتھ حزب اللہ لبنان پر حملہ کیا اور شہید حسن نصر اللہ کی مزاحمتی قیادت میں حزب اللہ کو فتح نصیب ہوئی اور غاصب صیہونی جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہوگئے۔

حجت الاسلام سید ابو ترابی فرد نے کہا کہ اگر جارحیت جاری رہی تو غاصب صیہونیوں کو حزب اللہ کے تباہ کن سرپرائز کا انتظار کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی بھاری فوجی اخراجات اٹھانے کے بعد بھی غزہ میں مقررہ ہدف حاصل نہیں کر سکے، جبکہ تل ابیب میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے ناامنی کی فضاء قائم ہے۔

امام جمعہ تہران نے مزید کہا کہ مغربی ماہرین نے لکھا ہے کہ غاصب اسرائیل اسٹراٹیجکی طور پر تباہ ہو چکا ہے اور وہ سماجی لحاظ سے بھی انتہائی غیر مستحکم اور متزلزل حالت سے دو چار ہے۔

حجت الاسلام سید ابو ترابی فرد نے وعدہ صادق آپریشن 2 کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن دنیا کا سب سے پیچیدہ ترین بیلسٹک میزائل حملہ ہے، جس نے غاصب صیہونی حکومت اور اس کے جنگی شراکت داروں کو انتقامی اقدامات کے حوالے سے سنگین وارننگ دی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .