۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
اعرافی

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سرپرست نے علامہ حسن زادہ آملی کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آج ہم ایک ایسی شخصیت کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں جنہوں نے اس الہی راستے پر قدم رکھا اور اس مسیر الی اللہ پر چلنے والوں کے لئے رہنما بنے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر قم المقدس میں موجود "قم یونیورسٹی" کے شیخ مفید ہال میں "علامہ ذوفنون، سالک توحیدی آیت اللہ حسن زادہ آملی (رح)" کے عنوان سے ایک قومی سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں حوزہ اور یونیورسٹی کے اہل علم افراد نے شرکت کی۔

آیت اللہ علی رضا اعرافی، مدیر حوزہ علمیہ نے اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے نہج البلاغہ کے خطبہ نمبر 222 کی قرائت کی، جس کا موضوع "راہِ حق کے رہنما" ہے۔

انہوں نے "الأدلة فی الفلوات" کے جملے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ جملہ لق و دق صحراؤں کے رہنما کے معنٰی میں ہے۔ الٰہی اور معنوی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو سارا عالم ایک ویران صحرا ہے جب تک کہ خدا کا نور اس پر نہ چمکے اور عظیم، ہدایت کنندہ اور آبرومند انسانوں کا وجود باقی ہو۔

حوزہ علمیہ کے سرپرست نے علامہ حسن زادہ آملی (رح) کو انہی عظیم انسانوں میں سے شمار کیا اور کہا: آج ہم ایک ایسی شخصیت کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں جنہوں نے اس الہی راستے پر قدم رکھا اور اس مسیر الی اللہ پر چلنے والوں کے لئے رہنما بنے۔

آیت اللہ اعرافی نے علامہ حسن زادہ آملی (رح) کی شخصیت سے نئی نسل، حوزہ، یونیورسٹی اور معاشرے کو متعارف کرانے کے لئے ان کی شخصیت کی درج ذیل 10 اہم خصوصیات بیان کیں، جنہیں انہوں نے متضاد صفات کا مجموعہ قرار دیا:

1. متن خوانی میں مہارت اور جامعیت فکری کا جمع ہونا

2. کثرت اساتذہ کے باوجود فکری استقلال کا حامل ہونا

3. کثرت تدریس کے ساتھ ساتھ کثرت تصنیفات کا مالک ہونا

4. نظریہ اور عمل کا یکجا ہونا

5. عقل، شہود اور دین کو جمع کرنا

6. علمی و مطالعاتی تنوع رکھنا

7. تصحیح، تصنیف اور تحقیق کا مالک ہونا

8. حوزوی امور اور معاشرتی تبلیغ کو باہم ادا کرنا

9. عصری حوزات علمیہ کی خصوصیات کا حامل جامع شخصیت ہونا

10. عارف اور انقلابی ہونا

انہوں نے کہا: علامہ حسن زادہ آملی (رح) جیسی جامع صفات کی حامل شخصیت قم المقدس کی فضا سے پروان چڑھی اور بعض مرجعیت کی بلند چوٹیوں تک پہنچے۔ امام خمینی (رح) بھی علم و معرفت کی چوٹی پر بھی پہنچے اور انقلاب اسلامی کی بھی قیادت فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .