۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامه حسن زاده آملی

حوزہ / علامہ حسن زادہ آملی نے تھوڑی دیر پہلے شہر آمل کے "امام رضا ہسپتال" میں دارفانی کو الوداع کہہ دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ حسن زادہ آملی جو کہ پھیپھڑوں کی بیماری کی وجہ سے ہفتہ 25 ستمبر کو شہر آمل کے "امام رضا ہسپتال" میں داخل ہوئے تھے، نے تھوڑی دیر پہلے اس فانی دنیا کو الوداع کہہ دیا۔

علامہ حسن زادہ آملی 1307شمسی (1928ء) میں ایران کے شہر آمل کے ضلع لاریجان کے گاؤں ایرا میں پیدا ہوئے۔ وہ الہیات کے فلاسفر، فقیہ ، عارف ، ماہرفلکیات اور حوزہ علمیہ کے استاد تھے۔

عالم اسلام کے یہ ممتاز اور عالمی شہرت یافتہ عالم دین ادبیات، ریاضی ، فلکیات وغیرہ جیسے علوم میں خاص مہارت رکھتے تھے اور فرانسیسی اور عربی زبان پر بھی انہیں مکمل عبور حاصل تھا اور طبری اور فارسی زبان میں ان کی متاثر کن اور پرکشش نظمیں اور اشعار موجود ہیں اور اب تک تقریبا 190 علمی آثار علامہ حسن زادہ آملی کے نام پر ثبت ہو چکے ہیں۔

علامہ حسن زادہ آملی فلسفہ ، عرفان و تصوف ، ریاضی ، فلکیات ، فارسی ادب وغیرہ میں بھی کئی علمی آثار رکھتے ہیں۔ جیسا کہ ان کے اہم ترین علمی آثار میں سے اشارات، شفا اور شرح فصوص الحکم وغیرہ انتہائی معروف ہیں کہ جن پر کئی ایک حاشیہ اور شروحات بھی لکھی جا چکی ہیں۔

مرحوم علامہ حسن زادہ آملی نے نہج البلاغہ، اسفار اربعہ، کشف المراد اور گلستان سعدی جیسی کتابوں کی بھی تصحیح کی ہے اور ان کے نظموں کا ایک مجموعہ(دیوان) بھی شائع ہو چکا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .