۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
آیت الله موقر گیلانی

حوزہ/آیۃ اللہ العظمی خوئی(رح) اور آیۃ اللہ العظمی حکیم کے شاگرد، آیۃ اللہ موقر گیلانی نے دار فانی کو الوداع کہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبۂ گیلان/ آیۃ اللہ العظمی خوئی(رح) اور آیۃ اللہ العظمی حکیم کے شاگرد،آیۃ اللہ محمد ہادی موقر گیلانی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

زندگی نامہ:

مرحوم آیۃ اللہ موقر گیلانی، شیخ محمد فقیہ اشکوری کے بیٹے،نجف اشرف میں پیدا ہوئے اور آیۃ اللہ العظمی خوئی اور آیۃ اللہ حکیم جیسے عظیم مجتہدین عظام کے علمی حلقوں سے کسب فیض کیا۔

مرحوم و مغفور کی امام خمینی(رح)،علامہ امینی،آقا بزرگ تہرانی اور آیۃ اللہ بہجت جیسے عظیم علمی اور اخلاقی علماء کے ساتھ ہمنشینی نے انہیں ایک مایہ ناز علمی، سماجی اور اخلاقی شخصیت بنا دیا تھا۔

مرحوم آیۃ اللہ موقر نے برسوں کی علمی کوششوں کے بعد آغا بزرگ تہرانی اور آیۃ اللہ العظمی مرعشی نجفی جیسے عظیم علماء کے دست مبارک سے روایت بیان کرنے کی اجازت حاصل کی۔

اس خدمتگار عالم دین نے اپنی بابرکت زندگی،لوگوں کو در پیش مسائل کے حل،عظیم ثقافتی اور سماجی خدمات سر انجام دینے میں صرف کی۔

وفات:

آیۃ اللہ محمد ہادی موقر گیلانی، برسوں کی علمی کاوشوں، سماجی اور ثقافتی خدمات کے بعد،گزشتہ روز دار فانی کو الوداع کہہ گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .