۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
پیام تسلیت آیت‌الله علماء به مناسبت رحلت آیت الله حجتی هرسینی(ره)

حوزہ/ آیت اللہ محمد علی حجتی ھرسینی کی وفات پر مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ مصطفیٰ علماء نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محمد علی حجتی ھرسینی کی وفات پر مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ مصطفیٰ علماء نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم‌الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

متقی اور پرہیزگار عالم مرحوم آیت اللہ شیخ محمد علی حجتی ھرسینی (رضوان‌الله‌تعالی‌علیه) کی وفات کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔

اس عظیم مصیبت پر میں علمائے کرام اور طلاب حوزات علمیہ ، مرحوم کے اہل خانہ، عقیدت مندوں خاص طور پر ھرسین کے لوگوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے قول کے مطابق’’ إذا ماتَ المؤمنُ الفَقیهُ ثُلِمَ فی الإسلامِ ثُلمَةٌ لایَسُدُّها شیءٌ‘‘ بلاشبہ اس فقدان کا جبران ممکن نہیں ہے۔

خدا وند متعال سے دعا ہے کہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .