حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بزرگ شاعر ساحر لکھنویؔ کے انتقال پر ادبی حلقوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے ۔
موصولہ خبر کے مطابق خاندان اجتہاد اور برِّ صغیر کے صفِ اوّل کے شاعر سید قاٸم مہدی نقوی تخلص ساحر لکھنوی خانوادے و احباب کو سوگوار چھوڑ کر خالقِ حقیقی سے جاملے۔
گھبرائیں گے دنیا میں جو رہتے رہتے
اٹھ جائیں گے یا حسینؑ کہتے کہتے
ڈوبیں گے جو بحرِ غمِ شبیرؑ میں ہم
کوثر پہ پہنچ جائیں گے بہتے بہتے
ساحرلکھنوی