۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
News ID: 360390
25 اپریل 2020 - 00:05
آیت الله امینی

حوزہ/مجمع تشخیص مصلحت نظام اور جامعہ مدرسین کے رکن آیت اللہ امینی رمضان المبارک کی پہلی شب انتقال کرگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بزرگوار عالم دین، مجلس خبرگان رہبری کے رکن، درجنوں کتابوں کے مصنف حضرت آیت اللہ ابراہیم امینی اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔

اطلاعات کے مطابق قم کے شہید بہشتی اسپتال میں آیت اللہ امینی کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگيا ہے۔ آیت اللہ امینی قم کے اعلیٰ سطح کے استاد اور خبرگان رہبری کونسل میں تہران سے نمائندے تھے۔

آیت اللہ ابراہیم امینی نجف آباد میں سن 1306 ہجری شمسی میں ایک مذہبی خاندان میں پیدا ہوئے۔ مرحوم آیت اللہ امینی نے مرحوم آیت اللہ العظمی بروجردی، مرحوم حضرت امام خمینی (رہ)، مرحوم آیت اللہ مرعشی نجفی، مرحوم آیت اللہ گلپائیگانی کے محضر سے علمی فیوض و برکات حاصل کئے، اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت واسعہ نازل فرمائے اور اہلبیت علیھم السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .