حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت الله احمد مبلغی نے یوم القدس کے عالمی دن کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان فکری ہم آہنگی کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
آیت الله احمد مبلغی نے مزید کہا: قدس شریف مسلمانوں کے لئے بہت مقدس مقام ہے کیونکہ اس میں انبیاء(ع) کی قبور ہیں اور مسلمانوں کا قبلہ اول بھی اسی سرزمین میں واقع ہے اور یہ سرزمین مسلمانوں سے متعلق ہے۔
انہوں نے کہا: یوم القدس مسلمانوں کے لئے عزت و سربلندی، اتحاد و وحدت اور فلسطینیوں کے اہداف کو زندہ کرنے کا باعث ہے۔