۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حجت الاسلام علی اسلامی -عضو خبرگان رهبری
شب قدر مومنین کے لیے بے نظیر فرصت ہے

 حوزہ / اسلامی جمہوریہ ایران مجلس خبرگان (اسمبلی آف ایکسپرٹس) کے رکن نے کہا: شبہای قدر مومنین کے لئے بے نظیر فرصت ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین علی اسلامی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگارسے شبہائے قدر اور ان راتوں میں دعا اور راز و نیاز کی اہمیت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: خداوند عالم نے بشر کو خلق کیا ہے اور بشر کی ہدایت کی بھی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ یہ ہدایت بعض اوقات بہت خاص ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جب بندہ راہ خدا میں زحمت برداشت کرتا ہے تو خداوندمتعال بھی خاص طور پر اس کا خیال رکھتا ہے۔ خداوند کی آیت نمبر 69 میں ارشاد فرماتا ہے:" وَالَّذینَ جاهَدوا فینا لَنَهدِینَّهُم سُبُلَنا  وَإِنَّ اللَّهَ لَمَعَ المُحسِنینَ"  جو ہماری راہ میں خلوص نیت سے جہاد کرتے ہیں یقینا انہیں اپنے راستوں(کی طرف) رہنمائی کریں گے اور خدا نیک افراد کے ساتھ ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین اسلامی نے کہا: اگر کوئی شخص خدا کی اہمیت کا قائل ہوں اور خدا کا احترام کرے اور خدا کا احترام کرنے کے لئے بہت زیادہ کوشش کرے تو خداوند عالم اس کی ہدایت کا خصوصی طور پر اہتمام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: یہ شبہائے قدر مومنین کے لئے بے نظیر فرصت ہیں اور اس مہینے اور بالخصوص شبہائے قدر میں استغفار کرنا انسان کی ہدایت میں مدد کرتا ہے اور انسان کو صراط مستقیم پر لگا دیتا ہے۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا: ان مبارک اور با عظمت راتوں میں آسمان سے آواز آتی ہے کہ ہے کوئی جو توبہ کرے اور اپنی خطاؤں سے پلٹ جائے؟

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .