۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام والمسلمین محسن حیدری - خوزستان
امام خمینی(رہ) نے ایسی تحریک کی بنیاد رکھی جس نے مغربی نظام پر لرزہ طاری کر دیا

حوزہ / مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا:امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے جس اسلامی جمہوریت کی بنیاد رکھی وہ خطے میں اسلامی بیداری کا باعث بنی اور آج اسلامی مزاحمتی محاذ مسلمان ملتوں کی امید بن چکا ہے اور استکباری نظام اس کے مقابلے میں شکست خوردہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خوزستان سے مجلس خبرگان رہبری کے رکن حجت الاسلام و المسلمین محسن حیدری نے انوار الہدایہ نامی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ائمہ معصومین علیہم السلام کے بعد امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی تاریخ اسلام کی دس ممتازشخصیات میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جب مشرقی اور مغربی طاقتیں مختلف ممالک کو تاراج کر رہی تھی تو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اسلام اور استقلال کا علم بلند کیا۔

حجت الاسلام والمسلمین حیدری نے کہا  کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ملت ایران کے ہمراہ ایران سے نظام شہنشاہی کی بساط کو لپیٹ کر اسلامی جمہوری نظام کی بنیاد رکھی۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہاکہ ولایت فقیہ ولایت اہلبیت(علیہم السلام) کا تسلسل ہے اوریہی حقیقی اور خالص محمدی اسلام ہے۔

حجت اسلام والمسلمین حیدری نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے جس اسلامی جمہوریت کی بنیاد رکھی وہ خطے میں اسلامی بیداری کا باعث بنی اور آج اسلامی مزاحمتی محاذ مسلمان اقوام کے لیے امید کی کرن ہے کہ جس نے عالمی استکباری نظام کو شکست سے دوچار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .