۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
توکل
حضرت علی علیہ السلام کی عبادت اور بندگی تاریخ بشریت میں بے نظیر ہے

 حوزہ / اسلامی جمہوریہ ایران میں مجلس خبرگان (اسمبلی آف ایکسپرٹس) کے رکن نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد حضرت علی علیہ السلام سب سے افضل انسان ہیں اور حضرت کی عبادت اور بندگی کی تاریخ بشریت میں مثال نہیں ملتی۔

حجت‌الاسلام‌والمسلمین سید رحیم توکل نے حوزہ نیوز ایجنسی کے خبر نگارسے حضرت امام علی علیہ السلام کی شہادت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا:اگر دنیا کے تمام علماء جمع ہو جائیں اور پوری عمر حضرت علی علیہ السلام کے فضائل پڑھیں یا لکھیں تو وہ حضرت کے فضائل کا ایک کمترین حصہ ہی بیان کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد خلقت کی ابتدا سے لے کر روز قیامت تک حضرت علی علیہ السلام سب سے افضل انسان ہیں۔

حجت‌الاسلام‌والمسلمین سید رحیم توکل نے کہا: دوست اور دشمن امام علی علیہ السلام کی حقانیت اور برتری کے معترف ہیں۔ اگرچہ کچھ دشمنوں نے آپ(ع) کے فضائل کو چھپانے کی وجہ سے ان کا انکار کیا ہے لیکن آپ علیہ السلام کے فضائل اس قدر واضح اور روشن ہیں کہ دشمن کی ان سازشوں کے باوجود لوگ آپ کی طرف کھنچے چلے آئے۔

روایات میں آیا ہے کہ ایک دن امام محمد باقر علیہ السلام نے امام سجاد علیہ السلام سے حضرت کی طولانی مدت کی عبادت کے متعلق سوال کیا تو امام سجاد علیہ السلام نے جواب میں فرمایا: جب میں اپنے مولا و آقا امام علی علیہ السلام کی عبادت کے بارے میں سوچتا ہوں تو مجھے اپنی عبادتوں کی بابت شرم محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا: اس سے معلوم ہوتا ہے کہ امام علی علیہ السلام خدا کی کتنی زیادہ عبادت کیا کرتے تھے۔

انہوں نے ماہ مبارک رمضان کے روز و شب میں اہل بیت علیھم السلام سے تمسک پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اہل بیت علیھم السلام کے گھر کے دروازے ہمیشہ خدا کے بندوں پر کھلے ہیں۔ یہ ہمارا کام ہے کہ ہم ان کی سمت جائیں اور ان سے توسل کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .