بدھ 2 اپریل 2025 - 08:00
علماء و مبلغین فضائل امیرالمؤمنین (ع) کے بیان پر خصوصی توجہ دیں

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین خرمی آرانی نے کہا: علما اور اساتید حوزہ کو منابر اور مجالس میں حضرت علی علیہ السلام کے فضائل کے بیان پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ امیرالمؤمنین (ع) آران و بیدگل، کاشان میں طلبہ اور اساتذہ نے سالِ نو اور عید سعید فطر کے موقع پر حجت الاسلام والمسلمین حسن خرمی آرانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

انہوں نے اس ملاقات میں سالِ نو اور عید سعید فطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی سے قبل شہید روحانی احمد خرمی آرانی کا گھر علما اور روحانیوں کے اجتماع کا مرکز تھا۔ جہاں قرآن خوانی، دعائے ندبہ، امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی محافل منعقد ہوا کرتی تھیں اور یہ جگہ علماء و روحانیوں کے لیے شاہی حکومت کے خلاف احتجاجی اجتماعات کا مقام بھی تھی۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد، اس شہید کے گھر کو علاقے کے بزرگ علما کی مدد سے حسینیہ (امام بارگاہ) میں تبدیل کر دیا گیا۔

استاد حوزہ علمیہ قم نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اس سال کو "پیداوار کے لیے سرمایہ کاری" کے نام سے منسوب کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: علما اور روحانیوں کو چاہیے کہ وہ اس سال کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کے ساتھ ساتھ امام علی علیہ السلام کی شخصیت، فضائل اور حکمتوں کو دنیا میں پہلے سے زیادہ اجاگر کریں۔

حجت الاسلام والمسلمین خرمی آرانی نے مزید کہا: علماء کرام اور مبلغین ہر مجلس و محفل میں امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کا ذکر زندہ رکھیں اور ان کے فضائل کو بیان کرنے پر خصوصی توجہ دیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha