۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عالم زاده نوری

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین عالم زادہ نوری نے کہا: ہم طلبہ کی انقلابی سطح پر تربیت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں چونکہ انقلابِ اسلامی اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے نظریہ کے مطابق ایک طالب علم میں تمام فضائل و کمالات انسانی موجود ہونا چاہئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی اہواز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ خوزستان کے ادارۂ تہذیب و تمدن کے نائب سربراہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین عالم زادہ نوری نے آیت اللہ موسوی جزائری سے ملاقات میں ادارۂ تہذیب و تمدن کے اقدامات کی رپورٹ پیش کی اور کہا: ادارۂ تہذیب و تمدن سے جس چیز کا تقاضا کیا جاتا ہے وہ صرف طلباء کا اخلاق و تربیت ہی نہیں بلکہ ان کی مکمل شخصیت کا ہونا ہے اس طرح کہ انقلابِ اسلامی اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے نظریہ کے مطابق تمام فضائل و کمالات انسانی اس طالب علم میں موجود ہوں۔

انہوں نے کہا: ایک طالب علم کو حوزہ علمیہ کے نتیجہ کے طور پر تمام اخلاقی فضائل میں ممتاز ہونا چاہئے۔ اسی بنا پر ادارۂ تہذیب و تمدن حوزہ علمیہ میں کئی جامع پروگرام تشکیل دئے گئے ہیں اور تمام حوزات میں نافذ کئے گئے ہیں۔ صوبہ خوزستان تہذیبی پروگراموں کے نفاذ میں سرفہرست صوبوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا: طلبہ کی علمی اور کسی حد تک عقلی تربیت ادارۂ تعلیم اور تحقیق کی طرف سے کی جاتی ہے لیکن طلباء کو مخلصانہ، مجاہدانہ اور مومنانہ خدمت کے لیے تیار کرنا ادارۂ تہذیب و تمدن کی ذمہ داری ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین عالم زادہ نوری نے اپنے خطاب کے آخر میں ادارۂ تہذیب و تمدن کے اہم پروگراموں کو تین شعبوں میں بیان کرتے ہوئے کہا: اخلاق و تربیت، قرآن و عترت اور مشاورت، یہ تین وہ پروگرامز ہیں کہ جنہیں ادارۂ تہذیب و تمدن رہنما اصول قرار دیتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ان پروگرامز کو مزید قوت کے ساتھ جاری و ساری رکھا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .