۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام مهدی محمدی فر معاون تهذیب حوزه علمیه کرمانشاه

حوزہ / حوزہ علمیہ کرمانشاہ میں معاون تہذیب نے کہا: ان امور میں سے ایک جو طلباء کی تعلیم و تربیت میں معنوی اور دیرپا اثر پیدا کر سکتا ہے اور شہداء کی یاد کو زندہ رکھتا ہے وہ راہیانِ نور کا کیمپ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کرمانشاہ میں معاون تہذیب حجت الاسلام مہدی محمدی فر نے کرمانشاہ میں "حوزہ" نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ انٹرویو میں راہیانِ نور کے مثبت اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: راہیانِ نور کیمپ کے ذریعہ طلباء کی تعلیم و تربیت میں معنوی اور دیرپا اثر پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ یادِ شہداء کو زندہ رکھنے میں بھی مددگار ہے۔

انہوں نے مزید کہا: شہیدوں نے انقلابی اہداف اور اقدار کی راہ میں خلوص کے ساتھ اپنا جان جیسا بہترین سرمایہ ہدیہ کر کے خدا کے نزدیک بلند مقام حاصل کیا ہے۔

حجت الاسلام محمدی فر نے مزید کہا: شہداء کے پاکیزہ اخلاص کو مدنظر رکھتے ہوئے جہاں بھی لوگوں نے ان کے طرز عمل سے اتصال پیدا کیا وہاں انہوں نے اپنے اندر بہت تعمیری اور معنوی اثر محسوس کیا ہے۔

حوزہ علمیہ کرمانشاہ میں معاون تہذیب نے کہا: تہذیبی و تربیتی پروگراموں میں سے ایک اہم ترین تعلیمی، قرآنی، مشاورتی اور بصیرتی پروگرام نوجوان طلباء کو شہداء کے بلند مقاصد سے آشنا کرنا ہے۔

طلباء کی تعلیم و تربیت میں راہیانِ نور کیمپ کے مثبت اثرات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .