حوزہ نیوز ایجنسی یزد کی رپورٹ کے مطابق، سرپرست حوزہ علمیہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے آج صبح ایران کے شہر یزد میں موجود رہبر معظم کے نمائندہ کے دفتر میں منعقدہ صوبہ یزد کے مدارس کی مشاورتی کونسل کے اراکین سے ملاقات میں کہا: ہمیں حوزہ علمیہ پر جامع نظر ڈالنی چاہئے اور موجودہ زمانے کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور حوزہ علمیہ کی اساس و بنیاد کا تحفظ کرتے ہوئے آئندہ کے عظیم انسانوں کی تعلیم و تربیت کی راہ ہموار کرنی چاہئے۔
سرپرست حوزہ علمیہ نے کہا: اسی جامع نظریہ کو مدنظر رکھتے ہوئے 100 سے 200 علمی منصوبوں اور پروگراموں کا مطالعہ کرنے اور ان کا جائزہ لینے کے بعد اس پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس وقت ہمارے پاس حوزہ کے 20 سالہ پروگرام کے لئے 20 دستاویزات آمادہ ہیں جنہیں ہم حوزہ علمیہ میں نافذ کرنے جا رہے ہیں۔
اس نے کہا: ان پروگرامز میں مختلف مسائل اور ضروریات کے جواب کو مدنظر رکھا گیا ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ موجودہ دور کے مسائل کے حل کے لئے حوزہ علمیہ میں موجود باصلاحیت افراد کی صلاحیتوں سے بہترین انداز میں استفادہ کیا جاسکے۔
آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا: دنیائے اسلام کو موجودہ زمانے میں پیش آنے والے مسائل کے جوابات کو دروسِ خارج کے متون میں شامل کیا جانا چاہیے اور ہمیں حوزہ علمیہ پر جامع نظر ڈالتے ہوئے اور موجودہ زمانے کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حوزہ علمیہ کی اساس و بنیاد کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء کی تعلیم و تربیت کی راہ ہموار کرنی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا: حوزہ علمیہ کے لیے 500 جدید کورسز کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جو ان شاء اللہ آنے والے سالوں میں تمام صوبوں میں شروع کر دئیے جائیں گے۔