۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام رضا خورشیدی

حوزہ / مدرسہ سفیرانِ ہدایت بیجار میں امور تعلیم کے مسئول نے کہا: طلباء کو جس موضوع پر غور و فکر کرنے کی تاکید کی جاتی ہے وہ ہے شہید علامہ آیت اللہ مطہری رہ کے علمی آثار کا مطالعہ اور بلاشبہ اس بزرگ عالم دین کی تصانیف کا مطالعہ کر کے ہم اپنے مستقبل میں تبلیغ دین اور دینی شبہات کا جواب دینے میں بآسانی کامیاب ہو سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کے دوران مدرسہ سفیرانِ ہدایت بیجار میں امور تعلیم کے مسئول حجت الاسلام رضا خورشیدی نے عشرہ کرامت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: حوزاتِ علمیہ میں پڑھنے والے طلباء کو معلوم ہونا چاہیے کہ مستقبل قریب میں وہ مبلغ اور خالص محمدی اسلام کے مبلغ ہوں گے۔ لہٰذا انہیں اپنی تعلیمی فعالیت کے دوران صرف درسی کتابوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ دیگر دینی اور ثقافتی کتب کا مطالعہ بھی کرنا چاہیے تاکہ ان کی علمی توانائی میں اضافہ ہو۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے کہا: ہمارے ملک میں الحمد للہ معارفِ دینی کے حصول کے سلسلہ میں بہت اچھے وسائل موجود ہیں۔ خوش قسمتی سے موجودہ دور میں تعلیم و تحقیق کے میدان میں طلباء کے لیے دینی اور مذہبی کتب تک رسائی بہت آسان ہے۔

انہوں نے مزید کہا: موجودہ دور میں ورچوئل اسپیس اور انٹرنیٹ خود بھی ایک بڑی ورچوئل لائبریری کے طور پر طلباء اور محققین کے لیے ایک بہت ہی جامع رہنما ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: طلباء کو جس موضوع پر غور و فکر کرنے کی تاکید کی جاتی ہے وہ ہے شہید علامہ آیت اللہ مطہری کے علمی آثار کا مطالعہ اور بلاشبہ اس بزرگ عالم دین کی تصانیف کا مطالعہ کر کے ہم اپنے مستقبل میں تبلیغ دین اور دینی شبہات کا جواب دینے میں بآسانی کامیاب ہو سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .