۲۹ اسفند ۱۴۰۲ |۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 19, 2024
امام‌جمعه شبانکاره

حوزہ / ایران کے صوبہ بوشہر کے شہر شبانکارہ کے امام جمعہ نے کہا: طلباء کو کتابوں کے مطالعہ پر توجہ دینی چاہئے۔ آج بدقسمتی سے ورچوئل اسپیس اسٹوڈنٹس کے کتابوں سے دوری کی بنیادی وجہ بن رہی ہے حالانکہ مطالعہ اسٹوڈنٹس کے مستقبل میں ایک موثر کردار ادا کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر شبانکارہ کے امام جمعہ حجۃ الاسلام محمد پُردل نے شبانکارہ شہر کے شہداء سیکنڈری اسکول میں اسٹوڈنٹس کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا: توجہ رہے کہ سائبر اسپیس میں بے راہ روی کے چانسز بہت زیادہ ہیں۔ وہ اسٹوڈنٹس جو تعلیم اور ترقی کے خواہاں ہیں وہ ہوشیار رہیں اور دشمن کے زیر انتظام میڈیا کے دھوکے میں نہ آئیں۔

شبانکارہ کے امام جمعہ نے کہا: اس وقت آپ میں بہت کچھ سمجھنے اور سیکھنے کی صلاحیت موجود ہے لہذا مطالعہ کرنے اور علم و تحقیق کے حصول پر توجہ دیں اورزیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھنے کی کوشش کریں۔

حجۃ الاسلام پُردل نے طلباء کو کتابوں کے مطالعہ کی دعوت دیتے ہوئے کہا: آج بدقسمتی سے ورچوئل اسپیس اسٹوڈنٹس کے کتابوں سے دوری کی بنیادی وجہ بن رہی ہے حالانکہ مطالعہ اسٹوڈنٹس کے مستقبل میں ایک موثر کردار ادا کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .