۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فضای مجازی

حوزہ/مدرسہ خاتم الانبیاء (ص) سنندج ایران کے سربراہ نے کہا کہ دشمن اپنی آمرانہ سوچ اور فکر کے ذریعہ ورچوئل اسپیس اور میڈیا پر مکمل کنٹرول کی تلاش میں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر سنندج میں مدرسہ خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سربراہ حجۃ الاسلام سید محمد نبوی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے سے کردستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حوزہ ہائے علمیہ ہمیشہ سے دشمنوں کی دشمنی اور عداوت کے نشانے پر رہے ہیں اور آج یہ دشمنیاں سافٹ وار کی شکل میں ہیں۔

مدرسہ خاتم الانبیاء (ص) سنندج کے سربراہ نے کہا کہ اس وقت دشمن، حوزہ ہائے علمیہ میں اپنے مفادات کے حصول کے لئے طالب علموں کو اپنے ناپاک منصوبوں اور حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے، لہٰذا طالب علموں کو دشمن شناس اور بابصیرت ہونا چاہیئے۔

استاد حوزہ علمیہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں دشمن حوزہ ہائے علمیہ خصوصاً دینی طالب علموں کے درمیان ناامیدی پھیلانا اور اسلامی معاشرے یعنی حوزہ ہائے علمیہ کی فکری قوت کو ناکارہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لہٰذا طالب علموں کو دشمنوں کے ناپاک منصوبوں کی روک تھام کرنے اور ان ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے میڈیا اور سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

حجۃ الاسلام نبوی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ان دنوں دشمن، حقائق کو بدلنے اور مسخ کرنے کی سر توڑ کوشش کر رہا ہے، کہا کہ دشمن اپنی آمرانہ سوچ اور فکر کے ذریعہ ورچوئل اسپیس اور میڈیا پر مکمل کنٹرول کی تلاش میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دینی طالب علم، میڈیا کی معلومات اور ورچوئل اسپیس سے خود کو مسلح کرکے دشمن کی سازشوں کو جانیں اور انہیں ناکام بنانے کی بھرپور کوشش کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .